Amreen khan

Add To collaction

تیرے نام ہے

یہ محبتیں, یہ عنایتیں, یہ مسرّتیں تیرے نام ہیں، میرے ہم قدم! میرے ہم نشیں یہ رفاقتیں تیرے نام ہیں____ کبھی گمشدہ, کبھی روبرو, کبھی آئینہ, کبھی عکس تو، میرے ہم نوا میری خواہشیں میری صحبتیں تیرے نام ہیں کبھی یہ ہنسی,کبھی یہ نمی, کبھی رنجشیں ,کبھی قربتیں، میری زندگی کی حسیں سبھی یہ عبارتیں تیرے نام ہیں__؛؛؛ تیری ذات سےہیں جڑی ہوئی میری منتیں بھی دعائیں بھی، میرے دلبرا میرے عشق کی یہ عبادتیں تیرےنام ہیں___

   8
1 Comments

Tabassum

16-Jun-2024 07:54 PM

❤️❤️

Reply